میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توہین الیکشن کمیشن ،عمران خان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

توہین الیکشن کمیشن ،عمران خان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

ویب ڈیسک
منگل, ۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

توہین الیکشن کمیشن کیس میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان،فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہائیکورٹس نے الیکشن کمیشن کو رہنماؤں کیخلاف کارروائی سے نہیں بلکہ حتمی فیصلے سے روکا ہے،الیکشن کمیشن عمران خان،فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف سماعت جاری رکھے،کمیشن پی ٹی آئی رہنماؤں کو جاری شوکاز نوٹسز پر اعتراضات کا بھی جائزہ لے۔الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ تینوں رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔عدالت عظمٰی نے ریمارکس دئیے کہ لاہور اور سندھ ہائیکورٹس نے الیکشن کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا،الیکشن کمیشن لاہور اور سندھ ہائیکورٹس کے فیصلے تک کیس میں کوئی حتمی آرڈر جاری نہ کرے،ہائیکورٹس میں زیر التوا درخواستوں پر جلد سماعت مکمل کی جائے۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی قیادت کیخلاف حکم دینے سے روک رکھا ہے،لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی سے نہیں حتمی فیصلے سے روکا ہے،قانون کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان،فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا،عدالت نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کے ساتھ کیس نمٹا دیا۔قبل ازیں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن کی دائر اپیل پر سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا۔ اسد عمر نے تحریری جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔آرٹیکل 204 اعلٰی عدلیہ کو توہین عدالت کا اختیار دیتا ہے اور الیکشن کمیشن عدالت نہیں۔تحریری جواب کے مطابق الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں