میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان ہائیکورٹ،اعظم سواتی پر مزید مقدمات درج نہ کرنے کاحکم

بلوچستان ہائیکورٹ،اعظم سواتی پر مزید مقدمات درج نہ کرنے کاحکم

ویب ڈیسک
منگل, ۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف ایک سماعت میں ان کے خلاف صوبے میں مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا جبکہ دوسرے مقدمے کی سماعت میں گرفتار سینیٹر کو کوئٹہ سے باہر منتقل نہ کرنے کا حکم دیا۔بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے پی ٹی ا?ئی کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے بلوچستان کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کو واقعے کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت دی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے جن اداروں کو فریق بنایا ہے وہ بھی اس کی پابندی کریں۔درخواست گزار نے آئی جی پولیس، محکمہ داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا ہے۔عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔بلوچستان ہائی کورٹ میں دوسری سماعت سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج 5 مقدمات کو ختم کرنے سے متعلق درخواستوں پر جسٹس عامر رانا نے کی۔عدالت نے اعظم سواتی کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔عدالت نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، محکمہ داخلہ بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے گرفتار ملزم اعظم سواتی کو کوئٹہ سے باہر منتقل نہ کرنے کا حکم دیا۔اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ 4 دسمبر کو کوئٹہ کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کے کیس میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔2 دسمبر کو سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے اسلام ا?باد سے اپنی تحویل میں لے کر بلوچستان منتقل کیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل ہی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔قومی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر کچلاک تھانے میں درج مقدمے پر اعظم سواتی کو کوئٹہ کی کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں