میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کلفٹن پر غیر معیاری کھانے کی فروخت پر ریسٹورنٹ سیل

کلفٹن پر غیر معیاری کھانے کی فروخت پر ریسٹورنٹ سیل

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے غیر معیاری کھانا فروخت کرنے پر 12 ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ریسٹورنٹ کو سیل کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے مطابق کارروائی حال ہی میں قائم ہونے والے سی بی سی کے فوڈ سیل کی جانب سے کی گئی جس کے دوران 12 ریسٹورنٹس اور ہوٹل کے معائنے کے دوران انہیں جرمانے اور تنبیہ کی گئی ۔سی بی سی کا بتانا ہے کہ سیل کیے گئے ہوٹل کے کولڈ ایریاز میں 6 ماہ پرانے زائد المیعاد گوشت اور دیگر اشیا کی اسٹوریج تھی۔ ترجمان سی بی سی کے مطابق مجموعی طور پر ریسٹورنٹ اور ہوٹلز انتظامیہ پر 3لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں، ا نہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والوں کے معیار کو جانچنے کا تسلسل جاری رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں