میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانیہ میں قورمے پر لڑائی، پاکستان اور بھارت ایک محاذ پر

برطانیہ میں قورمے پر لڑائی، پاکستان اور بھارت ایک محاذ پر

جرات ڈیسک
منگل, ۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

برطانیہ میں قورمے کی توہین پر پاکستان اور بھارت ایک پیج پر آ گئے، تین دسمبر کو برطانوی فوڈ نیٹ ورک ٹیسٹی یو کے نے قورمہ بنانے کی ویڈیو جاری کی جس کے بعد پورا برِصغیر ٹوئٹر پر آ ٹوٹا۔ قورمے کی متنازع ریسیپی میں چاول ڈال دیے گئے، حد تب ہوئی جب اس میں بے دھڑک پالک شامل کر دی گئی۔ قورمے کی ویڈیو دیکھ کر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے اصل بیرونی سازش قرار دیا تو کچھ نے اس توہین پر کوہِ نور ہیرے کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ کسی نے لکھا کہ ایک ڈش نے ہی پاکستان اور بھارت کو متحد کر دیا تو کسی نے کہا، پیسے دیں گے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دو پلیز، ایک پاکستانی نے تو فرطِ جذبات میں آ کر اصل قورمے کی تصویر پوسٹ کی اور کہا اگر تمھاری ڈش قورمہ ہے تو یہ فش اینڈ چپس ہے۔ اس ریسیپی کا ایک ایک اسٹیپ غلط ہے، اسی لیے غصہ اتنا ہے کہ کسی نے اسے گناہ قرار دیا تو کسی نے توہین، نسل پرستی اور ہیٹ کرائم، ایک صارف نے تو اعلانِ جنگ ہی کر دیا، ایک صاحب تو یہ تک کہہ گئے کہ آج کے دور میں لاعلمی کوئی دفاع نہیں ہے، اس ریسیپی پر کئی جگہ مقدمہ ہو سکتا ہے۔ پڑوسی ملک سے کسی نے لکھا کہ مرچ مصالحوں کے لیے ہم پر قبضہ کیا، تو پھر ہمارے ہی کھانوں میں ان مصالحوں کو کیوں استعمال نہیں کر رہے۔ جواب میں کسی خاتون نے کہا مصالحے تو بعد میں، پہلے کوئی یہ بتائے، پیاز اور مرغی کو بھونا کیوں نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں