سیالکوٹ واقعے پر ہر پاکستانی کا سرشرم سے جھک گیا، فواد چوہدری کا اظہار افسوس
ویب ڈیسک
پیر, ۶ دسمبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے پر ہر پاکستانی کا سرشرم سے جھک گیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے پر ہم سب متحد ہیں، اس واقعہ سے ہر پاکستانی کا سرشرم سے جھک گیا، پاکستان ترقی پسندملک ہے اور ہمارے ادارے مضبوط ہیں تاہم انتہاپسندی کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں لہذا سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ بھی اس خطرے سے نمٹنا چاہتی ہے کیوں کہ سیاست اور جمہوریت کے لیے قانون کی عملداری ضروری ہے۔