میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میڈیا ہاؤسز حملہ کیس ، سرکاری گواہ نے ایم کیو ایم کے 6 کارکنوں کو شناخت کرلیا

میڈیا ہاؤسز حملہ کیس ، سرکاری گواہ نے ایم کیو ایم کے 6 کارکنوں کو شناخت کرلیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد میڈیا ہاؤسز پر حملے کی سماعت ہوئی۔مقدمے کے سرکاری گواہ نے ایم کیو ایم کے 6 ملزم کارکنوں کو کمرہ عدالت میں شناخت کرلیا۔سماعت کے دوران عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان اور فاروق ستار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔کیس میں نامزد دیگر ملزمان میں شامل قمر منصور، شاہد پاشا و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔سرکاری گواہ نے مقدمے کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود 6 ایم کیو ایم کارکنوں کو شناخت کرلیا اور اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان جلاؤ گھیراؤ اور میڈیا ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں۔اس موقع پر ملزمان کے وکیل نے جرح مکمل کی، جس کے بعد عدالت نے 19 دسمبر کو ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف مزید گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں