میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیو سی اے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز میمن کے کرپٹ سسٹم کے چرچے

پی ایس کیو سی اے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز میمن کے کرپٹ سسٹم کے چرچے

ویب ڈیسک
پیر, ۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ: سجاد کھوکھر)پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ہیڈ آفس کراچی میں اندھیر نگری چوپٹ راج کے تحت جاری بداعمالیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ امیتاز میمن نامی آفیسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ آفس کا منصب رکھنے والا غیر قانونی مبینہ طور پر فیلڈ آفیسر(سی اے کے)کے منصب پر قابض رہنا منسٹر آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عمر سیف اور ڈی جی عصمت گل خٹک سمیت ڈائریکٹر ایڈمن علی محمد بخاری کے کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ آفس کے ڈیپارٹ کا عہد دار فیلڈ آفیسر کیسے بن سکتا ہے۔ موصوف آپریشن فیلڈ میں غیر قانونی منصب حاصل کر کے کراچی کی اوپن مارکیٹ کے سپر اسٹورز اور فیلڈ کی انڈسٹریز کو سیمپل کے نام پر 2017 سے بلیک میل کرتا آ رہا ہے۔ مارکیٹس اور متعلقہ انڈسٹریز کو سیمپلنگ فیل ہونے کی صورت میں مالکان کو بلیک میل جبکہ شہریوں کو ناقص غیر معیاری اشیاء کی فراہمی کرنے کے بڑے جرم میں ملوث ہے ۔چند پیسوں کے لالچ میں موصوف شہریوں کی قیمتی جانوں سے کھلے عام خطرناک کھیل کھیلتا آ رہا ہے ۔ہائی کمان کی ذمہ داری ہے کہ امیتاز میمن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر شہر کراچی کے عوام کی قیمتی زندگیوں کو بچائیں اور آئین و قانون کا بول بالا کریں۔ ڈی جی عصمت گل خٹک اور ڈائریکٹر ایڈمن موصوف سے جواب طلبی کریں کہ آج تک سیمپلنگ فیل آنے والی فیکٹریز اور اوپن مارکیٹ کے خلاف کیا اور کتنی تعدادمیں کارروائیاں ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق ناقص و غیر معیاری اشیاء بنانے والوں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ البتہ موصوف نے اپنی جائیداد میں ضرور اضافہ کیا ہے، جس کی انکوائری سے رپورٹ متعلقہ اداروںسے حاصل کی جا سکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں