میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیدرلینڈز  سے جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست، ایونٹ سے باہر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیدرلینڈز سے جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست، ایونٹ سے باہر

جرات ڈیسک
اتوار, ۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دیدی۔ میچ میں شکست کے بعد جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے، ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے گروپ ٹو کے میچ میں 159 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقا مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 145 رنز بنا سکی۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں نیدرلینڈز کے اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اسٹیفن مائیبرگ 37 رنز، ٹام کوپر 35 اور میکس او ڈاؤڈ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔3 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد آخر میں کولن ایکرمین ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 26 گیندوں پر 41 رنز کی عمدہ اننگ کھیلتے ہوئے ناقابلِ شکست رہے۔ اسی طرح نیدرلینڈز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے اور پروٹیز ٹیم کو 159 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 2، ایڈن مرکرم اور اینریچ نورجے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں