میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی صدارتی انتخابات تنائو کی کیفیت برقرار

امریکی صدارتی انتخابات تنائو کی کیفیت برقرار

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ نومبر ۲۰۲۰

امریکا میں 59ویں صدارتی انتخابات کے بعد نتائج آنے کاسلسلہ جاری ہے، ریاست نیواڈا اور پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کے الزامات سامنے آگئے

شیئر کریں

امریکا میں 59ویں صدارتی انتخابات کے بعد نتائج آنے کاسلسلہ جاری ہے، ریاست نیواڈا اور پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کے الزامات سامنے آگئے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپین ایڈوائزر جیسن ملر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنسلوانیا اور نیواڈا میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔جیسن ملر نے کہا کہ ٹرمپ اگلے چار سال کے لیے صدر ہوں گے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن نے جہاں جہاں جیت کا دعویٰ کیا ہے ان تمام ریاستوں میں بائیڈن کی جیت کو چیلنج کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ان تمام ریاستوں میں ووٹرز فراڈ اور اسٹیٹ الیکشن فراڈ کو چیلنج کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ بہت سے ثبوت ہیں، میڈیا دیکھتے رہیں، ہم جیتیں گے۔امریکا میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے دوران مختلف ریاستوں میں تاریخ رقم ہوئی ہے، کسی ریاست کو پہلی سیاہ فام خاتون رکن کانگریس ملیں تو کہیں پہلی مسلم امیدوار نے جیت اپنے نام کی۔انتخابات میں امریکی تاریخی کے سب سے کم عمر امیدوار نے بھی کامیابی حاصل کی، پہلی مرتبہ اعلانیہ خواجہ سرا نے سینیٹ کی نشست جیت کر نئی تاریخ بنائی۔میزوری سے کامیاب ہونے والی ڈیموکریٹک امیدوار کوری بش ریاست کی پہلی سیاہ فام خاتون کانگریس رکن منتخب ہوئیں۔نیویارک سے کامیاب ہونے والے ڈیموکریٹک امیدوار رچی ٹوریس کانگریس کے پہلے سیاہ فام، ہم جنس پرست رکن منتخب ہوئے ہیں۔نارتھ کیرولائنا سے جیت اپنے نام کرنے والے 25 سالہ ری پبلکن میڈیسن کاتھرون سب سے کم عمر کانگریس رکن ہیں۔امریکی ریاست ڈیلاویئر سے ڈیموکریٹک امیدوار سارہ میک برائیڈ نے سینیٹ کی نشست جیتی، وہ اعلانیہ خواجہ سرا کی حیثیت سے کامیاب ہونے والی پہلی امیدوار ہیں۔ماؤری ٹرنر اوکلاہوما سے پہلی مرتبہ مسلم رکن کانگریس منتخب ہوئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں