میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں کے فور منصوبے کے پہلے مرحلے کی منظوری

کراچی میں کے فور منصوبے کے پہلے مرحلے کی منظوری

ویب ڈیسک
منگل, ۶ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی ‘کے فور’ منصوبے کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی گئی۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گریٹر کراچی سپلائی اسکیم کے پہلے مرحلے کی منظوری ایکنک نے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں کراچی میٹرو پولیٹن کو 25 کروڑ گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے لیے 50 فی صد رقم وزیر اعظم کے کراچی پیکیج کے تحت وفاق وفاق فراہم کرے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ‘کے فور’ منصوبہ صوبائی حکومت نے شروع کیا تھااو وفاقی حکومت نے اس میں اپنا حصہ بھی ڈالا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعلی سندھ کو بھی اس ضمن میں خط لکھا جس میں وفاقی حکومت نے کے فور منصوبے میں اپنی شراکت کی ہامی بھری۔وزیر منصوبہ بندی نے واپڈا کو منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا جانا ضروری ہیاور واضح طور پر اس کی تکمیل کی تاریخ دی جائے۔اجلاس میں چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے بھی شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں