میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں کینڈل لائٹ فریڈم واک، مودی کیخلاف نعرے بازی

کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں کینڈل لائٹ فریڈم واک، مودی کیخلاف نعرے بازی

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر پوری دنیا میں آوازیں بلند ہورہی ہیں۔ٹیکساس میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی سفیر اسد مجید نے کشمیر میں جاری انسانی بحران کے بارے میں دنیا کو آگاہ کیا ،لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کینڈل لائٹ فریڈم واک کا اہتمام کیاگیا۔مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم دنیا بھر میں مذمت جاری ہے ، ڈلاس میں پاکستانی برادری کے زیر اہتمام تقریب ہوئی جس میں سفیر اسد مجید نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو خطے کی صورتحال سے متعلق بتایا۔ انہوں نے کشمیر میں جاری انسانی بحران پر روشنی ڈالی۔ لندن میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کینڈل لائٹ فریڈم واک کا اہتمام کیا گیا۔ شرکا پارلیمنٹ اسکوائر سے بھارتی ہائی کمیشن تک گئے ۔واک میں لندن سمیت مختلف شہروں سے آئے افراد نے بھارت اور نریندر مودی کے خلاف زبردست نعرے لگائے ۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتیں بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں