میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک افغان سرحدپردہشت گردوں کاحملہ،4 ایف سی اہلکار شہید

پاک افغان سرحدپردہشت گردوں کاحملہ،4 ایف سی اہلکار شہید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

بلوچستان کے ضلع ژوب میں افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڑوب میں پاک۔ افغان سرحد کے ساتھ سیکٹر منکزئی میں باڑ لگانے کا کام جاری تھاجس دوران افغانستان سے دہشت گردوں نے ایف سی کے اہلکاروں پر حملہ کیا،دہشت گردوں کے حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ایف سی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا۔بیان میں کہا گیا کہ زخمی اہلکاروں کو کوئی کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دیا گیا۔ سرحد پار سے دہشت گرد کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں حوالدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں