میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں غیرقانونی سگریٹ کی تجارت میں خطرناک حد تک اضافہ

ملک میں غیرقانونی سگریٹ کی تجارت میں خطرناک حد تک اضافہ

جرات ڈیسک
منگل, ۷ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک میں غیرقانونی سگریٹ کی تجارت سے قومی خزانے کو سالانہ 70 سے 80 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مطابق سگریٹ کی ڈبی کی کم سے کم قانونی قیمت 62 روپے 80 پیسے ہے جبکہ مارکیٹ میں سگریٹ کا ایک پیکٹ 15 روپے میں بھی فروخت ہورہا ہے۔ دوسو سے زائد برانڈ بغیر رجسٹریشن فروخت ہورہے ہیں جس کے باعث غیرقانونی سگریٹس کا مارکیٹ شیئر40 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ آزاد کشمیر میں سگریٹ تیار ہو کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں فروخت ہو رہا ہے۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے اس شعبے میں ایڈوانس ٹیکس 300 سے بڑھا کر 500 روپے فی کلو کرنے کی تجویز دی ہے۔ کمپنی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سگریٹ برانڈ رجسٹریشن قانون پر عمل درآمد کرائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں