میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف لند ن میں اربوں مالیت کے گھر میں آرام سے رہ رہے ہیں،شبلی فراز

نواز شریف لند ن میں اربوں مالیت کے گھر میں آرام سے رہ رہے ہیں،شبلی فراز

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ ن لیگ کی قیادت خود کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہے ،نواز شریف لند ن میں اربوں مالیت کے گھر میں آرام سے رہ رہے ہیں،شہباز شریف نے لیپ ٹاپ پر کام کرنا تھا تو وہ لندن سے بھی کر سکتے تھے ،لاڑکانہ اور سندھ کی حالت آج سے 50 سال پہلے بہتر تھی جو آج ہے ،ایسے لگتا ہے پیپلز پارٹی صوبے سے صرف لاڑکانہ تک محدود ہو جائیگی،وزیراعظم لاک ڈائون کے حوالے سے بہت واضح ہیں ،مکمل لاک ڈائون کردیں تو غریب کو روزگار کیسے ملے گا،ہم جمہوری ملک ہیں ، ڈنڈا لے کر عملدرامد پر مجبور نہیں کرسکتے ،صرف احتیاط کر کے کورونا کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے ۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے بتایاکہ کابینہ اجلاس میں وزرانے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت سے صرف جان بچانے والی ادویات کی درآمد کے فیصلہ پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ،ملک میں تیار شدہ ہینڈ سینیٹائزر کی برآمد کی اجازت دی گئی ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے غور کیا گیا،وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ الیکشن کا عمل شفاف ہو۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں تمام وزراء کی تجاویز سنی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سب کو آن بورڈ لے کر فیصلے کرتے ہیں،کابینہ اجلاس میں امین الحق کو خوش آمدید کہا گیا۔ شبلی فراز نے کہاکہ اسد عمر نے کورونا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم مزدور اور دیہاڑی دار طبقے اور چھوٹے کاروباری حضرات کے حوالے سے پریشان ہیں،چوہدری سرور نے کہا یہ واحد جنگ ہے جو آ پ گھر بیٹھ کر جیت سکتے ہیں،میڈیا عوام میں آگئی پیدا کرے کہ وہ کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کریں ،چین نے ڈسپلن کی وجہ سے کورونا پر قابو پایا ۔ انہوںنے کہاکہ ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کی مالی معاونت کے بارے بریفنگ دی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے ترجمان مختلف پریس کانفرنسز کر رہے ہیں اور بیانات دے رہے ہیں ،اپوزیشن کرونا پر بھی سیاست کرنا چاہتی ہے ،مریم اورنگزیب نے ایسا تاثر دیا جیسے بہت شریف اور ایماندار شخص کی پگڑی اچھا کی گئی ہے ،شہبازشریف کو نیب نے بلایا ہے تو وہ قانون کا ادارہ ہے ،بلائے جانے پر ہتک محسوس ہوتی ہے تو اپنے دور حکومت میں وہ چیزیں نہ کرتے جو کیں،ان کا مائنڈ سیٹ جمہوریت نہیں بادشاہت والا ہے ،پورا پاکستان جانتا ہے کہ انہوں نے عوام کی دولت کو لوٹا اور بیرون ملک اثاثے بنائے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف اربوں مالیت کے فلیٹس میں آرام سے رہ رہے ہیں ،شہبازشریف کمپیوٹر پر مانیٹرنگ کے لیے پاکستان آئے ،پاکستان کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ انہیں پرانا پاکستان نہیں چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دوست اور وزیر بہت پریس کانفرنسز کر رہے ہیں ،ہم تو تین نشستوں پر کھڑے ہیں لیکن سعید غنی بتائیں پیپلزپارٹی ایک صوبے تک کیسے محدود ہوگئی ؟روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا کر اسی سے عوام کو محروم کیا گیا،پیپلزپارٹی صرف لاڑکانہ تک محدود ہوسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی جانب سے یہ تاثر نہ دیا جائے کہ کورونا میں غریب سے نہیں اقتدار سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ کابینہ میں سے کسی نے ان کو اقلیتی کمیشن کا رکن بنانے کو سپورٹ نہیں کیا جن کی طرف اشارہ کیا گیا،اقلیتی کمیشن کے ارکان کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ (آج)بدھ کو کرونا کے حوالے سے اجلاس ہو گا جس میں تمام وزراء اعلیٰ شرکت کریں گے ۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم نے تھانوں کا نظام بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہونے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ باقی شعبوں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم لاک ڈائون کے حوالے سے بہت واضح ہیں ،مکمل لاک ڈائون کردیں تو غریب کو روزگار کیسے ملے گا،ہم مسلمان ہونے کے باوجود رمضان میں مہنگائی بڑھا دیتے ہیں ،حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ علی وزیر کے کزن کے قتل کی تفصیلات کا مجھے علم نہیں ہے ،تفصیلات معلوم کرنے کے بعد اس پر جواب دوں گا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے اداروں کو آزاد کردیا ہے ،نیب چیئرمین پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی مشاورت سے لگا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے ملزم وکٹری کے نشان بناتاہے اور مجرم فاتح کے طور پر ابھرتا ہے ،نیب سے باہر آکر ٹارزن بننے والوں کی کوریج کرنا چھوڑ دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں