میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کرنے کے دھمکی

ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کرنے کے دھمکی

ویب ڈیسک
منگل, ۶ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے خلاف ضابطہ ٹھیکے دیے جانے پر احتجاجاً ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دے دی۔آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں(او ایم سیز) کی خلاف ضابطہ کمرشل اور بلک لوڈنگ کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل مرتب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 مختلف نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں من پسند ڈیلرز کو خلاف ضابطہ پیٹرول ڈیزل کی ترسیل کا ٹھیکہ دے رہی ہیں جس سے رجسٹرڈ 15 ہزار کنٹریکٹرز براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی نے ایکسپریس کو بتایا کہ اگر او ایم سیز نے اوگرا قوانین کے مطابق کیو سسٹم پر لوڈ نہ دیا توسخت لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔عابد اللہ آفریدی نے بتایا کہ اوگرا اور متعلقہ اوایم سیز کو نظام درست کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا ہے کیونکہ 6 نجی او ایم سیز یومیہ 300 ٹینکرز کیو سسٹم کے بغیر لوڈ کرا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ احتجاجی لائحہ عمل کے لیے منگل کو 11 بجے جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اگر او ایم سیز نے 48 گھنٹوں میں کیو سسٹم بحال نہ کیا تو اندرون ملک پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کردی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں