میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمارے 16 ارکان نے پیسے لیکر خود کو بیچا ،وزیراعظم کا اعتراف

ہمارے 16 ارکان نے پیسے لیکر خود کو بیچا ،وزیراعظم کا اعتراف

ویب ڈیسک
هفته, ۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے پر ارکان کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ جس کو مجھ پر اعتماد نہیں وہ کھل کر اظہار کرے۔اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نے اجلاس میں وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے جب کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان جذباتی ہوگئے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب حلقہ ہم سنبھالیں گے لیکن آپ اپنے مقصد پرڈٹے رہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپ کو عوام نے ووٹ کی امانت دے کر ایوان میں بھیجا ہے، آپ ضمیر کی آواز پر فیصلہ کریں، پیسے لے کر ووٹ دینا بدیانتی ہے، سیدھی بات کرتا ہوں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا لہذا میں اگر آپ ارکان کی نظر میں غلط ہوں تو بے شک میرا ساتھ چھوڑ دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ایک مقصد لے کر سیاست شروع کی ہے، میں جمہوریت اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہوں جب کہ مجھے کوئی بلیک میل کر کے اپنی بات نہیں منوا سکا۔اجلاس میں جی ڈی اے کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وعدے کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی ایز نے ہمارے سینیٹ امیدوار کو ووٹ نہیں دیا لہذا ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم اس معاملے کی تحقیقات کریں، تحفظات کے باوجود آپ پر اعتماد ہے اور ہم ساتھ کھڑے ہیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے جن لوگوں نے سندھ میں ووٹ بیچے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں