میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپنے دور حکومت میں میرے ہاتھ بندھے ہوئے تھے ‘ عمران خان

اپنے دور حکومت میں میرے ہاتھ بندھے ہوئے تھے ‘ عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے دور حکومت میں بہت سے کام کر سکتا تھا لیکن ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے کیونکہ اتحادی ہمیں بلیک میل کرتے تھے،اسمبلی میں ووٹنگ کیلئے اتحادیوں کو ایجنسیز کے ذریعے بلانا پڑتا تھا،ہمارے دور میں جس طرح احتساب ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہو سکا ،نیب کا کنٹرول کسی اور کے پاس تھا جو احتساب نہیں چاتے تھے ، آئندہ مجھے اسی طرح کی حکومت ملی جیسے پہلے ملی تھی تو اقتدار نہیں سنبھا لوں گا،کمزور اتحادی حکومت میں بڑے فیصلے نہیں کئے جاسکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سوالات کے لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں جس طرح احتساب ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہو سکا ،میں نے اپنے طور پر نیب کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن نیب کا کنٹرول کسی اور کے پاس ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ اس ملک میں احتساب ہو، ان کیلئے کرپشن اتنی بری چیز نہیں تھی اور یہی سب سے بڑی بدقسمتی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی میرے کسی وزیر کے حوالے سے کوئی سکینڈل سامنے آتا تھا تو میں فوری طور پر اسے واٹس ایپ کرکے کہتا تھا کہ اس کا جواب دو اور میں اپنے طور پر ان کی تحقیقات بھی کرتا تھا۔انہوں نے کہ آئندہ اگر مجھے اسی طرح کی حکومت ملی جیسے اس سے پہلے ملی تھی تو میں اقتدار نہیں سنبھا لوں گا کیونکہ آپ ایک کمزور اتحادی حکومت میں بڑے فیصلے نہیں کر سکتے، آپ کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہوتا اور جن کے ہاتھ میں ہوتا ہے وہ اگر احتساب نہیں چاہتے تو آپ کچھ نہیں کر سکتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں