میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بھارت کشیدگی امریکا نے ختم کرائی،نائب امریکی ترجمان

پاک بھارت کشیدگی امریکا نے ختم کرائی،نائب امریکی ترجمان

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

نائب ترجمان امریکی وزارت خارجہ رابرٹ پلاڈینو نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی امریکا نے ختم کرائی ، پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے میں اصل کردار امریکی وزیر خا رجہ مائیک پومپیو کا ہے ۔ انہوں نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مائیک پومپیو نے دونوں ملکوں کے ساتھ خود سفارتی سطح پر رابطے کیے اور دونوں ملکوں پر زور ڈالتے رہیں گے کہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھیں، اس میں براہ راست رابطے اور فوجی کارروائی سے گریز شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا مسلسل اعلیٰ سطح پر رابطوں میں رہا اور یہ رابطے اب بھی جاری ہیں۔ بعض اوقات امریکا پبلک ڈپلومیسی کرتا ہے مگر یہ وقت پرائیویٹ ڈپلومیسی کا ہے اور اس وقت پرائیویٹ ڈپلومیسی بہت زیادہ ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملا برادر کی قیادت میں طالبان وفد سے امریکی ٹیم افغان امن پر گفتگو کر رہی ہے اور امریکی ٹیم کی قیادت امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کر رہے ہیں ، افغان طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے ۔ افغان امن معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں