میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
8فروری کے دن پی ٹی آئی کو کوئی حرکت نہیں کرنے دیں گے ،وزیر داخلہ سندھ

8فروری کے دن پی ٹی آئی کو کوئی حرکت نہیں کرنے دیں گے ،وزیر داخلہ سندھ

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار
پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی 8 فروری کو ہڑتال کے پیش نظر واضح کیا ہے کہ اس دن کوئی بھی حرکت نہیں کرنے دیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے۔ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کراچی سمیت پورے ملک میں امن و امان ہماری ترجیح ہے، شہر قائد کو بند نہیں ہونے دیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں ضیا الحسن لنجار نے کہاکہ دادو واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، اچھے اور برے افسر نظام میں ہیں شفاف تحقیقات کروانا ضروری ہیں، خیرپور واقعے کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل انکوائری پر غور کر رہے ہیں۔ای چالان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ای چالان کے حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ میٹنگ نہیں ہوئی، کافی حد تک لوگوں نے ٹریفک قوانین پر عمل شروع کر دیا ہے۔سابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں