میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری گینگ وار کارندے خرم ٹی ٹی ، وقاص کیکڑا گرفتار

لیاری گینگ وار کارندے خرم ٹی ٹی ، وقاص کیکڑا گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہر قائد میں مبینہ چار پولیس مقابلوں میں آٹھ ڈاکو گرفتار ہوئے ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ مقابلوں میں 8ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ تھانہ گارڈن پولیس کا گینگ وار کے اہم کارندوں سے ٹاکرا ہوا فائرنگ کے تبادلے میں دو انتہائی مطلوب ملزمان وقاص کیکڑا اور خرم ٹی ٹی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ سمیت چھینے ہوئے موٹر سائیکل برآمد ہوئے ۔ تاہم ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے شکیل بادشاہ اور فیصل پٹھان گروپ سے تھا۔ گلبرگ پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا تاہم ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ زخمی ملزمان شاہد خان اور رحمان گل کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ سمیت 125 موٹر سائیکل برآمد کی ۔ سچل پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ دیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی موقع پر موجود پولیس نے بروقت کارروائی کر کے تعاقب کے بعد تین ملزمان احسان، شیر مشتاق۔اور قمبر کو غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔ جبکہ گبول ٹان پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم سہیل کو زخمی حالت میں جبکہ ساتھی موسی کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان پولیس نے برآمد کر لیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں