میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریمبو ہائی ٹیک کمپنی کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف

ریمبو ہائی ٹیک کمپنی کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ریمبو ہائی ٹیک کمپنی کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف، برج پاور بیٹری کے مالک مالک آصف میمن کی مدعیت میں کوٹڑی تھانے پر مقدمہ درج، مختلف ڈیلرز سے 70 کروڑ کی رقم اینٹھنے کا انکشاف، مقدمے میں جنرل منیجر محمد حارث اور جمشید نامزد، کے مطابق برج پاور فیکٹری میں 70 کروڑ روپے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، کوٹڑی تھانے پر برج پاور فیکٹری کے مالک آصف میمن نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ریمبو ہائی ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کا مالک ہے، فئکٹری میں محمد حارث جمشید جرنل منیجر اور سیلز مارکیٹ کو کام کر رہے تھے ان کے ماتحت خرم حسین اکائونٹنٹ اور عاطف وسیع سیلز ایگزیکٹو کام کر رہے تھے، محمد حارث جمشید نے عاطف وسیع اور خرم حسین کو پارٹنر ظاھر کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوائے بعد میں بئنک اکائونٹس 70 کروڑ روپے سے زائد رقم ڈیلرز سے منگوا کر کچھ رقم کمپنی کے اصل اکائونٹ میں منتقل کروائی جبکہ 30 کروڑ سے زائد رقم خرد برد کی ہے، کراچی کے علاقوں ناظم آباد کے رہائشی محمد حارث جمشید نے مختلف جائدادیں، گاڑیاں اور شیئرز خرید کئے ہیں، محمد حارث جمشید نے کچھ جائدادیں اپنی ہمشیرہ رخشندہ جمشید کے نام پر منتقل کروائی ہیں، مقدمے میں دعویٰ کی گئی محمد حارث جمشید، عاطف وسیع اور خرم حسین میرے اکائونٹنٹ محمد فیصل میمن اور ایڈمن منیجر اسفند یار خان بنگش کے سامنے جرم کا اعتراف کای ہے کہ وہ سال 2016ع سے سال 2021ع تک یہ کام کرتے رہے ہیں مامرے کے تحقیقات کی جائیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں