میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہزادہ چارلس بادشاہ، اہلیہ کمیلا ملکہ برطانیہ ہوں گی

شہزادہ چارلس بادشاہ، اہلیہ کمیلا ملکہ برطانیہ ہوں گی

جرات ڈیسک
اتوار, ۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پلاٹینم جوبلی پر 95برس کی ملکہ الزبتھ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔ امید ہے عوام چارلس اور کمیلا کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواہش ہے کہ پرنس چارلس کنگ بنے تو ڈچز آف کارنوال کوئین کنسورٹ بنیں۔ ملکہ الزبتھ نے توقع ظاہر کی کہ عوام چارلس اور کمیلا کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے۔ملکہ کے اعلان نے برطانیہ میں اگلی نسل کو تخت سونپے جانے سے متعلق غیریقینی صورتحال ختم کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کوئین کنسورٹ سے مراد بادشاہ کی شریک حیات ہے، اب ڈچز آف کارنوال کے کوئین بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں