میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نااہل، آڈٹ رپورٹ نے پول کھول دی

این آئی سی وی ڈی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نااہل، آڈٹ رپورٹ نے پول کھول دی

ویب ڈیسک
منگل, ۶ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

پروفیسر طاہر صغیر کے دور میں آٹھ ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں بے نقاب ہوئیں
کنٹریکٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے ادارے کے سروس رولز تشکیل نہیں دیے جا سکے

ڈی جی آڈٹ سندھ کی رپورٹ نے ادارہ امراض قلب (این آئی سی وی ڈی ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آڈٹ سندھ کی رپورٹ 2024۔25کے مطابق پروفیسر طاہر صغیر کے خلاف نااہلی کی بنیاد پر کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔این آئی سی وی ڈی میں پروفیسر طاہر صغیر کی نااہلی کے باعث کنٹریکٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے ڈھائی سال کی مدت مکمل ہونے کے باوجود ادارے کے سروس رولز نہ تو تشکیل دیے جا سکے اور نہ ہی انہیں لاء ڈیپارٹمنٹ سے ویٹ کرایا جا سکا۔ڈی جی آڈٹ رپورٹ 2024۔25 کے مطابق پروفیسر طاہر صغیر کے دور میں آٹھ ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ ان بے ضابطگیوں کو بدانتظامی اور نااہلی کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے ، جس کے باعث ادارے کو شدید مالی نقصان پہنچا۔یہ تمام صورتحال واضح کرتی ہے کہ پروفیسر طاہر صغیر بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسلسل نااہلی کا مظاہرہ کرتے رہے ، لہٰذا ان کے خلاف ذمہ داری کا تعین کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں