میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ میں سینارٹی اصول کے مطابق ججز کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

سپریم کورٹ میں سینارٹی اصول کے مطابق ججز کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

Author One
پیر, ۶ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں سینارٹی اصول کے مطابق ججز کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی ہوگئی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے رجسٹرار آفس اعتراضات کےخلاف مرحوم سابق چیف جسٹس وقار سیٹھ کی اپیل پر سماعت کی۔ درخواست کی سماعت ان چیمبرہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل حامدخان کے معاون چیمبر میں پیش ہوئے۔ معاون وکیل نے استدعا کی کہ حامد خان دھند کے باعث پہنچ نہیں سکے سماعت ملتوی کی جائے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ان چیمبر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں سابق ججز قاضی امین اور مظاہر نقوی اورجسٹس امین الدین خان کی آؤٹ آف ٹرن تعیناتی چیلنج کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں