دو عالمی جنگیں، دو خطرناک وبائیں دیکھنے والی معمر خاتون انتقال کر گئیں
جرات ڈیسک
جمعه, ۶ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
پہلی اور دوسری عالمی جنگوں، اسپینش فلو اور کووڈ 19 جیسی عالمی وباؤں اور گریٹ ڈیپریشن جیسے تاریخی واقعات سے گزر کر پار ہونے والی معمر امریکی خاتون 115 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئیووا کی رہائشی بیسی ہینڈرکس نامی 115 سالہ خاتون کو معمر ترین امریکی قرار دیا جاتا تھا۔ بیسی ہینڈرکس 7 نومبر 1907 کو پیدا ہوئی تھیں اور انہیں لاس اینجلس کے گیروئنٹولوجی ریسرچ گروپ کی جانب سے امریکا کی معمر ترین شخصیت قرار دیا گیا تھا۔