میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان، فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان، فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
پیر, ۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطا بق شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آرکے مطا بق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوا، شہید سپاہی ناصر خان کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری رہیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں