میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر اسد مجید خان نے سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ڈاکٹر اسد مجید خان نے سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

جرات ڈیسک
پیر, ۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستان کے31 ویں سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستان کے 31 ویں وزیر خارجہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ واضح رہے کہ دو دسمبر کو حکومت کی جانب سے بیلجیم ، یورپین یونین اور لگزمبرگ میں بطور سفیر خدمات انجام دینے والے سینئر سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کو سیکرٹری خارجہ تعینات کر دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر اسد مجید کی تعیناتی کابینہ سیکریٹریٹ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کی گئی تھی۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق فارن سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے افسر ڈاکٹر اسد مجید خان کا تبادلہ کر کے انہیں فوری طور پر سیکریٹری خارجہ امور ڈویژن تعینات کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید خان آئندہ احکامات تک بطور سیکریٹری خارجہ ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ ڈاکٹر اسد مجید خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سیکشن آفیسر محمد اسد الحق کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں