میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دادو،میڈیکل بورڈ نے 10 سالہ گل سماں کی قبر کشائی مکمل کرلی

دادو،میڈیکل بورڈ نے 10 سالہ گل سماں کی قبر کشائی مکمل کرلی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

دادو میں مبینہ طور پر کاری کے الزام میں قتل کی گئی دس سالہ گل سماں کی قبر کشائی کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق دادو میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے دس سالہ گل سماں کی قبر کشائی کی، لمس کے پانچ رکنی میڈیکل بورڈنے دس سالہ گل سماں کی قبر کشائی کی۔بعد ازاں میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر قربان علی شاہ نے بتایا کہ بچی کی پسلیاں اور ناک ٹوٹی ہوئی ہے لیکن موت سرپر بھاری چیز لگنے یا گرنے سے واقع ہوئی ہے ۔میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گل سما کے اجزا ڈی این اے کے لئے حاصل کرلئے گئے ہیں، ڈی این اے رپورٹ سے یہ واضح ہوگا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے یا نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں