ام رباب چانڈیو آج ناظم جوکھیو کے ورثا سے تعزیت کریں گی
ویب ڈیسک
جمعه, ۵ نومبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
سرداروں کے خلاف مزاحمت کی علامت بن جانی والی ایڈووکیٹ ام رباب چانڈیو آج مقتول ناظم جوکھیو کے ورثاء کے ساتھ تعزیت کریں گی، ام رباب کا کہنا ہے کہ وہ گوٹھ آچار سالار جوکھیو پہنچ کر مقتول کے ورثاء کے ساتھ دکھ بانٹیں گی، سرداری نظام سندھ کے لئے ناسور بن چکاہے اور کسی صورت بھی سرداری نظام کو قبول نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ام رباب کے والد، چچا اور دادا کے قتل کا الزام پی پی ایم پی اے سردارخان چانڈیو ، پی پی ایم پی اے برہان چانڈیو اور دیگر افراد پر ہے۔