اداکار فیصل قریشی دبئی میں کار کوحادثہ،محفوظ رہے
ویب ڈیسک
جمعه, ۵ نومبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیصل قریشی کی کار کو دبئی میں حادثہ پیش آیا ہے۔اداکار فیصل قریشی پیسا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کی کار کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔فیصل قریشی گزشتہ روز دبئی میں ٹیکسی میں بیٹھ کر کہیں جارہے تھے کہ ان کی ٹیکسی کو حادثہ پیش آگیا تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے لیکن وہ جس کار (ٹیکسی) میں سفر کررہے تھے اسے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔