میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسجد میں ڈانس کا معاملہ ،صبا قمر کی عدالت میں حاضری معافی مانگ لی

مسجد میں ڈانس کا معاملہ ،صبا قمر کی عدالت میں حاضری معافی مانگ لی

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور مسجد کا تقدس پامال کرنے کے کیس میں اداکارہ صبا قمر نے بیماری کے باعث عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔لاہور کے ضلع کچہری میں مسجد وزیر خان میں شوٹنگ، ویڈیو بنانے اور مسجد میں رقص کرنے کے باعث مسجد کا تقدس پامال کرنے کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر بھٹی نے صبا قمر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔صبا قمر نے بیماری کے باعث عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائرکردی۔ درخواست گزار نے موقف اپناتے ہوئے کہا صبا قمر کچھ دنوں سے بخار میں مبتلا ہے۔ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق بیماری کی تشخیص کے لیے خون کے نمونے نجی لیبارٹری کو دیئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں