میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم سندھ 37ہزار خالی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے کمیٹی قائم

محکمہ تعلیم سندھ 37ہزار خالی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ کے محکمہ تعلیم میں37 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتیوں پر کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ نے خالی پوسٹوں پر بھرتیوں کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر 37 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔کئی سالوں سے اسکولوں میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی اسامیاں خالی ہیں۔ خالی پوسٹوں کی حتمی نشاندہی کے بعد اسامیوں کے اشہارات شائع کئے جائیں گے۔کمیٹی پٹیشنر کی محکمہ کے حوالے سے تفصیلات اور معلومات سنیں گے۔ کمیٹی کو پانچ روز میں رپورٹ تیار کر کے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں