میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف سپریم کورٹ کے ذریعے مائنس ہوچکے، سیاسی قبر کھدچکی ہے، عمران خان

نواز شریف سپریم کورٹ کے ذریعے مائنس ہوچکے، سیاسی قبر کھدچکی ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف آپ مائنس ون ہوگئے ہو کیوں کہ آپ کو سپریم کورٹ نے مائنس کردیا ہے اور آپ کی سیاست کی قبر کْھد چکی ہے۔خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باہر سے لوگ پڑھنے آتے تھے، یہاں کے تمام ادارے خطے کے بہترین ادارے تھے، میں نے ملک کو نیچے جاتے دیکھا ہے۔ دنیا ہماری ایئرلائن کومانتی تھی اب پی آئی اے کا نیویارک روٹ بند کردیا گیا ہے، آج پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، مجرموں نے ملک پر قبضہ کرلیا ہے، حکمرانوں نے باریاں لیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف مائنس ہوچکے ہیں کیوں کہ انہیں سپریم کورٹ نااہل قرار دے چکی ہے۔خانیوال میں جلسے سے خطاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’’نواز شریف ا?ج کل اداروں پر حملے کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ سازش ہوگئی،آپ کے خلاف سازش نہیں ہوئی، یہ اللہ کی پکڑ ہے‘‘۔چیئرمین پی ٹی ا?ئی نے کہا کہ ’’نواز شریف کہتے ہیں کہ مائنس ون نہیں ہورہا، میں کہتا ہوں نواز شریف ا?پ مائنس ہوچکے ہیں، ا?پ کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا ہے‘‘۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’’میں نے شاہد خاقان عباسی سے زیادہ کمزور وزیراعظم نہیں دیکھا، انہوں نے تو شوکت عزیز کا بھی ریکارڈ توڑ دیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’شاہد خاقان عباسی اس غلط فہمی میں نہ رہنا کہ آپ 94 ارب روپے اپنے ایم این ایز کو دے کر لوگوں کو خرید لیں گے، اگر 94 ارب روپے لوگوں پر خرچ ہوئے تو کوئی پرواہ نہیں لیکن ڈر یہ ہے کہ یہ پیسہ عوام پر لگنے کے بجائے ایم این ایز کی جیبوں میں چلا جائے گا‘‘۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپٹ لوگ عوام کا نام لے کرخود ارب پتی بن گئے لیکن اب عوام فیصلہ کرچکی ہے کہ ملک ایسے چلنے نہیں دیں گے، مجھے یقین ہے اب سارا پاکستان جاگ چکا ہے، سارا پاکستان تبدیلی کے لیے تیار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں