میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کاخودواپس جانے والے افغانیوں کو سہولتیں دینے کا فیصلہ

پاکستان کاخودواپس جانے والے افغانیوں کو سہولتیں دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غیر قانونی افغانیوں کی وطن واپسی کے معاملہ پر پاکستانی حکام کی افغان سفارتخانے کے حکام سے اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پولیس، انتظامیہ اور افغان کمشنریٹ کے افسران نے شرکت کی، سفارتخانے کو پاکستان نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی کے ٹی او آرز سے آگاہ کیا۔افغان سفارتخانے نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی کے معاملے پر اتفاق کیا اور اس سلسلہ میں پاکستان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پاکستانی حکام کی جانب سے اپنی مرضی سے واپس جانے والوں کو سہولیات دینے کی یقین دہانی کرائی گئی، اس حوالے سے گرفتار افغانیوں کا ڈیٹا افغان سفارتخانے سے شیئر کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں