میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بدنام زمانہ عارف بلڈر قانون کی گرفت سے باہر

بدنام زمانہ عارف بلڈر قانون کی گرفت سے باہر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بدنام زمانہ عارف بلڈرز قانون کی گرفت سے باہر، سینکڑوں پراجیکٹس کئی سال گزرنے کے باوجود نامکمل، غریب لوگوں کے اربوں روپے ڈوب چکے ، رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں اورغیرقانونی تعمیرات میں ملوث عارف بلڈرز نے اداروں میں جال بچھایا ہوا ہے ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،ادارہ ترقیات سمیت دیگر اداروں میں عارف بلڈرز کے غیرقانونی تحفظ دینے والے افسران موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کا بدنام زمانہ بلڈر عارف بلڈر قانون کی گرفت سے باہر ہے ، عارف بلڈرز پر حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں و غیرقانونی تعمیرات کے سنگین الزامات ہیں، عارف بلڈرز کے خلاف متعدد تحقیقات بھی مختلف اداروں میں زیر التوا ہیں، ذرائع کے مطابق عارف بلڈرز نے اپنے غیرقانونی دھندوں کو تحفظ دینے کیلئے جال بچھایا ہوا ہے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ،ادارہ ترقیات سمیت تمام متعلقہ اداروں میںایسے افسران موجود ہیں جو عارف بلڈرز کے غیرقانونی دھندوں کو تحفظ دیتے ہیں۔عارف بلڈرز کے قاسم آباد، لطیف آباد سمیت شہر کے مختلف رہاشی و کمرشل منصوبے بیس بیس سال گزرنے کے باوجود نامکمل ہیں اوراس میں لوگوں کے اربوں روپے ہتھیا لیے گئے ہیں۔ قاسم آباد میں متعدد پراجیکٹس دوسری پارٹیوں کو غیرقانونی طور پر بیچ دیے گئے ہیں جبکہ بائے پاس پر رہائشی اسکیموں کے مختلف پیس بنا کر دوسرے بلڈرز کو بیچ دیے گئے ہیں، اکثر منصوبے نامکمل ہونے کے باعث الاٹیز فائلیں لیکر دربدر ہیں، عارف بلڈرز کے رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں، غیرقانونی تعمیرات اور فلڈ زون میں اسکیموں کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں