میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھاندلی کی شکایت کے لیے آئینی فورم موجود ہیں،نومنتخب وزیر اعظم

دھاندلی کی شکایت کے لیے آئینی فورم موجود ہیں،نومنتخب وزیر اعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

نومنتخب وزیر اعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ دھاندلی کی شکایت کیلئے آئینی فورم موجود ہیں،دھاندلی کی شکایت کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کیا ضرورت تھی؟ سیلاب کے دوران بانی پی ٹی آئی یہاں تقریر کرکے چلے گئے ، نفرت کے کلچر کو ختم کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے ، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شور شرابے کے بجائے شعور کا راج ہونا چاہیے تھا،9 مئی کو ملک و قوم سے عظیم غداری کی گئی،ملوث افراد کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گااور کسی بے گناہ کو کوئی سزا نہیں دی جائے گی،خواتین کو ہراساں کرنے کا جرم ناقابلِ برداشت ہے ،سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے قانون سازی ضروری ہے ، 2 سال سے کم جیل میں قید خواتین اوربچوں کو فنی تربیت دی جائے گی،بجلی چوری اور ٹیکس چوری ملک کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ، کوشش ہوگی حکومتی اقدامات کے ثمر ایک سال میں آناشروع ہوں، دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کو ویزا فری انٹری ، چاروں صوبوں میں ایکسپورٹ زون اور جدید ہسپتال ، ملک بھر میں ٹرانسپورٹس کا جال بچھانے ، سولرٹیوب ویل پروگرام لانے اور اعلی ترین بیج منگواکر دینگے ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 10 روزمیں ٹیکس ریفنڈ جاری، کھاد فیکٹریوں کے بجائے سبسڈی براہ راست کسان کو دینگے ،بیچ منجھدار میں پھنسی کشتی کنارے لگائیں گے ، دنیا فلسطین میں جاری مظالم روکنے میں ناکام رہی، امریکا کے ساتھ تاریخی تعلقات کو ریپئر کر کے استوار کرنا ہے ،سعودی عرب نے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ نہیں چھوڑا، ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم رکھیں گے ۔ اتوار کو نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معمار پاکستان نواز شریف نے مجھے وزیر اعظم نامزد کیا، پورے ایوان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کے اعتماد پر شکر گزار ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں