میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت اورٹی ٹی پی کے مابین مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے، شیخ رشید

حکومت اورٹی ٹی پی کے مابین مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے، شیخ رشید

ویب ڈیسک
منگل, ۵ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کی حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کا مذاکرات سے متعلق معاملے میں کوئی کردار نہیں ،اگر افغان طالبان کوئی مذاکرات کررہے ہیں تو میرے نوٹس میں نہیں ،اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے،وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ ہے جو لوگ ہتھیار چھوڑ کر پاکستان کے آئین اور قانون پر یقین رکھیں گے، اس سے بات چیت ہوسکتی ہے، جو لوگ دہشت گرد ہیں ان سے بات نہیں ہوسکتی،جعلی شناختی کارڈ سے متعلق لاتعداد شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد جعلی شناختی کارڈ کے معاملے میں 136 افسران کا معطل کردیا ہے،افغانستان میں آن لائن ویزا جاری کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے ہیں،بھارت اور صومالیہ کے علاوہ دوسرے ممالک سے آنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو کلیئرنس کے بعد ویزا میں چند دن کی توسیع دیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے اور اس میں وزارت داخلہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر افغان طالبان کوئی مذاکرات کررہے ہیں تو میرے نوٹس میں نہیں اور اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا وزارت داخلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ ہے کہ جو لوگ ہتھیار چھوڑ کر پاکستان کے آئین اور قانون پر یقین رکھیں گے، اس سے بات چیت ہوسکتی ہے، لیکن جو لوگ دہشت گرد ہیں ان سے بات نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ سے متعلق لاتعداد شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد جعلی شناختی کارڈ کے معاملے میں 136 افسران کا معطل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نادرا کے 90 افسران کے خلاف انکوائری جاری ہیں جبکہ تقریباً 300 افسران کو چارج شیٹ جاری کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں جعلی شناختی کارڈ کا ‘گند’ صاف کردیں گے۔پنڈورا پیپرز سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پنڈورا پیپرز کھودا پہاڑ نکلا چوہا، جو نام سامنے آئے ہیں وہ تو پہلے بھی اسی طرح چل رہے تھے۔وفاقی وزیر نے وزیر اعظم عمران خان کا حوالہ دے کر کہا کہ انہوں نے پنڈورا پیپرز میں شامل تمام شخصیات کے خلاف تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ناکے ختم کرکے 130 موٹرسائیکل پر شروع کیے جانے والے ایگل موبائل اسکوڈ منصوبے کے میں نیا ایئر پٹرولنگ یونٹ کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایئر پٹرولنگ یونٹ میں 12 ڈرونز شامل ہوں گے اور رواں ہفتے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں