میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شنیرا اکرم کا کراچی کے ساحل پر جانے سے انکار

شنیرا اکرم کا کراچی کے ساحل پر جانے سے انکار

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحلِ سمندر پر موجود گندگی کو دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل پر موجود کچرے اور گندگی کو دیکھنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم کراچی کے ساحل کو بار بار صاف کرکے تھک چکے ہیں۔سابق کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا کہ ہر بار صاف کرنے کے باوجود بھی شہر بھر کا کچرا اور سیوریج کا گندا پانی کراچی کے ساحل میں شامل کردیا جاتا ہے ۔انہوں نے شدید غصے کے انداز میں لکھا کہ بس اب بہت ہوگیا ہے میں اب کراچی کے ساحل پر نہیں جا رہی ہوں۔شنیرا اکرم نے لکھا کہ یہ ہمارے ملک پاکستان کے لیے شرمندگی کی بات ہے ، ہمیں شرم آنی چاہیے کہ ہم اپنے ہی ملک کو گندا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال شنیرا نے کراچی کے ساحل پر گندگی اور سرنجوں کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد کراچی کے ساحل پر پھینکی گئیں سرنجیں اٹھالی گئی تھیں۔شنیرا اکرم اور میڈیا کی نشاندہی پر متعلقہ عملہ ساحل پر پہنچا تھا اور کچھ دیر میں ساحل کو صاف کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں