سندھ کے وزرا کے نمبر بھی ہیک ہونے لگے،ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
ہیکرز اب سندھ کابینہ کے وزراء کے نمبر بھی ہیک کرنے لگے سندھ حکومت نے نمبرز ہیکرز کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہیکرز کی جانب سے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کے نمبر سے دو اعلیٰ سرکاری افسران کو فون کیا گیا دونوں سرکاری افسران کو جعلی کالز کے ذریعے ہدایات دی گئیں سندھ کابینہ کے ایک اور وزیر کے نمبر سے اْن کے اسٹاف کو مسیج پر ہدایات موصول ہوئیں سرکاری افسر نے محکمہ تعلیم کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرتعلیم سردارشاہ کینمبر سیکال آئی اور کچھ ہدایات دیں، آواز وزیر تعلیم سے نہیں مل رہی تھی،ہیکرز نے فون کال کرکے ایک افسر کی ترقی ہدایت کی گئی جبکہ سندھ کابینہ کے ایک اور وزیر کے نمبر سے پی ایس کو کچھ ہدایات ملیں۔