ایم ٹی آئی آرڈیننس ، مقصدسرکاری ہسپتا لوں کوبہتربنانا ہے ،عمران خان
ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس سے ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی اورتمام ہسپتا ل سرکاری ہسپتا ل ہی رہیں گے ، آرڈیننس کا مقصد سرکاری ہسپتا لوں کے نظام کوبہتربنانا ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس ہسپتالوں کی اصلاحات کا حصہ ہے ، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس سے ہسپتا لوں کی نجکاری نہیں کی جارہی، آرڈیننس کا مقصد سرکاری ہسپتا لوں کے نظام کوبہتربنانا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بہترانتظام والے ہسپتالوں سے مریضوں کوبہترسہولیات ملیں گی جب کہ تمام اسپتال سرکاری ہسپتا ل ہی رہیں گے ۔