میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی

سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ جمعرات کو آغا سراج درانی، مسیح الدین، گلزار، احمد اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت نیب ٹیم کے حج پر جانے کے باعث ملتوی ہوئی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب تفتیشی ٹیم حج پر گئی ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ حج آپریشن مکمل ہو چکا ہے تو ابھی تک تفتیشی افسر واپس کیوں نہیں آیا؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ وہ مدینہ منورہ میں ہیں 14 ستمبر کو وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔اس کے بعد عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں