میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر کا الیکشن کی تاریخ طے کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط

صدر کا الیکشن کی تاریخ طے کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

صدر نے الیکشن کی تاریخ دینے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری کردہ نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر ، سکندر سلطان راجہ ، کو خط لکھ دیا۔صدر مملکت نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل مْلاقات کی دعوت دے دی۔خط میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے 9 اگست 2023 کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا ، صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے نوے دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔خط میں مزید کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں