میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے خصوصی ملاقات کی ہے ۔ سرفراز احمد نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات ان کی رہائش گاہ پر کی۔ اس دوران سرفراز احمد نے مولانا طارق جمیل سے ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی۔اس دوران مولانا طارق جمیل نے سرفراز احمد کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کی ورلڈکپ میں فتح کیلئے ضرور خصوصی دعا کریں گے ۔ ملاقات کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ ہر صورت پاکستان لائیں گے اور قوم کو عید کا تحفہ دیں گے ۔ دوسری جانب ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں ٹھیک جا رہی ہیں۔ دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں