میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بدترین پرفارمنس، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

بدترین پرفارمنس، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئرمین پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی والے کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ غلط فیصلوں پر سلیکشن کمیٹی کا بھی احتساب ہوگا۔حارث روف کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے کے پیچھے ایف آئی اے لگوادی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں سرجری کب اور کیسے ہوگی؟چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبہ بتادیا۔ بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق فیصلے کا اختیار سابق کرکٹرز کو دے دیا۔ واضح کردیا شان مسعود کی ٹیسٹ کپتانی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انکشاف کیا کہ پی سی بی میں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔انہوں نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا اپنا ہدف قرار دیا۔ ساتھ ہی سلیکشن کمیٹی میں غلط فیصلے کرنے والوں کے احتساب کا بھی عندیہ دیا۔محسن نقوی نے واضح کردیا کہ فٹنس معیار پر پورا اترنے والوں کو ہی سنٹرل کنٹریکٹ ملے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ میں سلیکشن کا دارومدار ڈومیسٹک کرکٹ کارکردگی پر ہوگا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کئی سابق کرکٹرز سے رابطے کرلیے اور بورڈ میں کام کرنے کی پیشکش کی۔ چیئرمین پی سی بی نے وقاریونس ۔۔ معین خان ۔۔ انضمام الحق ۔۔ ثقلین مشتاق ۔۔ مشتاق احمد، مصباح الحق، شعیب ملک ، یونس خان ، شاہد آفریدی سے رابطہ کیا اور تجاویز بھی طلب کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں