میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز کی آج پیشی‘ لیگی کارکنوں میں لاٹھیاں تقسیم ‘ حکمران چاہتے ہیں فوج آئے اور نظام لپیٹ دے ‘ شیخ رشید

مریم نواز کی آج پیشی‘ لیگی کارکنوں میں لاٹھیاں تقسیم ‘ حکمران چاہتے ہیں فوج آئے اور نظام لپیٹ دے ‘ شیخ رشید

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پورے پنجاب میں کارکنوں میں لاٹھیاں سپلائی کی جارہی ہیں ،پاناما کے معاملے میں غیر ملکی دبائو بھی شروع ہوچکا ہے ،سپر سکس کو دبئی سے اربوں کا لالچ دے کرخریدنے کی کوشش کی گئی ہے ،جے آئی ٹی کوکسی صورت بھی قطری شہزادے کے دربارمیںپیش ہونا چاہیے ،ہمارے بچوں کے جس عمر میں شناختی کارڈ بنتے ہیں شریف خاندان کے بچے اس وقت اپنے والد کو ایک ، ایک ارب روپے کے تحائف دے رہے تھے۔ حکمران چاہتے ہیںکوئی آمر آئے اور نظام کو ہی لپیٹ دے اور ان کی جان بچ جائے لیکن ہم جمہوریت بچائیں گے اور چوروں کو سزا ملے گی۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کے حساس ترین ہفتے گزر رہے ہیں جس میں میک اینڈ بریک کی صورتحال ہے قانون اور چوروں کی لڑائی ہے ۔ یہاں لوگ چوری کے پیسوں کے پیچھے کھڑے ہیں اور کہہ رہے ہیں ان سے یہ نہ پوچھا جائے کہ یہ پیسہ کہاںسے آیا ہے ۔ یہ قوم کا پیسہ ہے اس لئے چوروں کو عدلیہ کے ذریعے حقیقی سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ لوگ جمہوریت کے چمپئن بن رہے ہیں جن کی وجہ سے جمہوریت کو شدید خطرات لا حق ہو سکتے ہیں، صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے جارہی ہیں اور پورے پنجاب میں لاٹھیاں سپلائی کی جارہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ پانچ ججز نے عدلیہ کا وقار بلند کیا اور اس کی تاریخ نہیں ملتی ۔ سپر سکس کو دبئی سے اربوں سے خریدنے کی کوشش کی گئی ۔ سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کی ماہین فاطمہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ چیئرمین نے بیان دلوانے کیلئے دبائو ڈالا اور ان کی ٹرانسفر کی گئی، انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی بننے پر مٹھائیاں بانٹی گئیں اور جھپیاں ڈالی گئیں اور اور اب کہتے ہیں کہ قطری شہزادے کو بلائو، اگر وزیر اعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو سکتا ہے تو جے آئی ٹی کو کسی صورت بھی قطری شہزادے کے دربار میں پیش نہیں ہونا چاہیے ۔ پانچ ججز کہہ چکے ہیں کہ قطری شہزادے کے خط کی کوئی اہمیت نہیں، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے جو زبان استعمال کی ہے وہ اس بازار میں بھی استعمال نہیں کی جاتی ۔164کے بیان کے تحت راولپنڈی میں پھانسیاں لگی ہیں اور اسحاق ڈار کہہ رہے ہیں کہ اس بیان میں پکوڑے بیچو۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کے بارے میں ایسی ایسی باتیں کی ہیں جو اس مجمع میں نہیں بتائی جا سکتیں ،انہوں نے یہاں تک کہا تھاکہ خود چلا گیا اور ہمیں یہاں چھوڑ گیا ہے، انہوںنے مزید کہا کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ کوئی آمر آئے اور نظام کو ہی لپیٹ دے اور ان کی جان بچ جائے، لیکن ہم جمہوریت بچائیں گے اور چوروں کو سزا ملے گی اور یہ وہاں ہوں گے جو ان کا اصل مقام ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ ماضی میں بے نظیر بھٹو کو بلانیوالے مریم نواز کی پیشی پر اعتراض کررہے ہیں ٗ(ن)لیگ کہتی ہے بچے کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر جاری ہوئی ہے ٗ بچہ 45سال کا ہے اور اس کے سات بچے ہیں ٗ نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہوگئے ٗپاکستان کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے ٗچھوٹے چور نہیں ٗبڑے مگرمچھوں کو پکڑنے سے کرپشن رکتی ہے۔چترال کے علاقے دروش میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے ہر مسئلے پر پیچھے کرپشن ہے ٗہمارے حکمران اپنے کمیشن کیلئے کوئلہ اورفرنس آئل کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔عمران خان نے پاکستان کے ہر مسئلے پر پیچھے کرپشن ہے، بڑے بڑے مگر مچھوں کو پکڑنے سے چوری رکتی ہے ٗ ملک پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا کرم ہونیوالا ہے ٗپاکستان کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے ٗ ملک میں پہلی بار بڑے بڑے ڈاکوؤں کا احتساب ہورہا ہے، نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہوگئے، یہ لوگ چوری کر کے مظلوم شکل بنا کر تاثر دیتے ہیں کہ ہم پر ظلم ہورہا ہے ٗبدھ کو مریم نواز جے آئی ٹی میں آرہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کو جے آئی ٹی میں مریم سے سوال کرنے پر اعتراض ہے ٗجنہیں مریم کی پیشی پر اعترض ہے ، وہ یہ بھول گئے ہیں کہ ماضی بینظیر بھٹو کو بلاتے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں