میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں چار روز کے دوران 27 زلزلے ریکارڈ( مزید کئی روز تک آئیں گے، سونامی سینٹر)

کراچی میں چار روز کے دوران 27 زلزلے ریکارڈ( مزید کئی روز تک آئیں گے، سونامی سینٹر)

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

زلزلے بدھ کو بھی جاری رہے، سب سے زیادہ ملیر11 اور ڈی ایچ اے میں 10 زلزلے ریکارڈ
قائد آباد میں 3 ، کورنگی اور گڈاپ میں ایک، ایک زلزلہ ریکارڈ ہوا، امیر حیدر لغاری کی میڈیا سے گفتگو

شہر قائد میں چار روز کے دوران 27 زلزلے ریکارڈ ہوئے، سب سے زیادہ زلزلے ملیر، ڈی ایچ اے کے قرب و جوار میں آئے، ہلکے تا معتدل شدت کے زلزلے مزید کئی روز تک برقرارہ رہ سکتے ہیں، زلزلے لانڈھی فعال فالٹ لائن کے سبب آرہے ہیں۔نیشنل سونامی سینٹر کے مطابق شہر میں اتوار سے شروع ہوئے زلزلوں کا تسلسل بدھ کو بھی برقرار رہا، اب تک شہر کے 5 مختلف مقامات پر 27 زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر متعدل رہی، سب سے زیادہ زلزلے ملیر میں 11، ڈی ایچ اے میں 10، قائد آباد میں 3 جبکہ کورنگی اور گڈاپ میں ایک، ایک زلزلہ ریکارڈ ہوا،مذکورہ علاقوں میں ریکارڈ ہوئے زلزلوں کا سبب لانڈھی کا فالٹ لائن ہے۔ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر لغاری کے مطابق زیر زمین فالٹ لائن میں جمع ہونے والی توانائی کے اخراج کے نتیجے میں آئے زلزلوں کا سلسلہ فی الحال برقرار رہ سکتا ہے، توانائی کا آہستہ آہستہ اخراج بڑے زلزلوں کے جھٹکوں کے خطرات سے بچاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں کے بعد لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہوئی ہے، کم گہرائی پر آنے کی وجہ سے زلزلوں کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں