عارف بلڈرزکا دریائے سندھ کی سینکڑوں ایکڑسرکاری اراضی پرقبضہ
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) عارف بلڈر قبضہ مافیا بن گیا، دریائے سندھ میں سو ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ کرکے ہائوسنگ اسکیمیں شروع کردیں، ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ آبپاشی نے ہونٹ سی لیے، بسم اللہ سٹی، مریم سٹی، گرین سٹی اور شاہ لطیف سٹی اسکیموں کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری، این او سی رد ہونے کے کے باوجود بکنگ جاری، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کا بلڈر ٹائیکون عارف بلڈر قبضہ مافیا بن گیا ہے۔ روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق عارف بلڈرز نے سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین ہتھیا لی، ملنے والی معلومات کے مطابق لطیف 10 نمبر میں قدیمی گاؤن و قبرستان مسمار کرنے کے بعد عارف بلڈرز نے دریائے سندھ کے پیٹ میں اور فلڈ زون میں سو ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ کرکے بسم اللہ سٹی، مریم سٹی، شاہ لطیف اور گرین سٹی کی نام سے ہائوسنگ اسکیمیں لانچ کرکے پلاٹنگ شروع کی، جبکہ مذکورہ اسکیموں کی این او سیز رد ہونے کے باوجود نئے نام سے اس جگہ پر اسکیم دکھا کر لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہیَ سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ و فلڈ زون میں جاری پلاٹنگ پر ضلع انتظامیہ و محکمہ آبپاشی نے ہونٹ سی لیے ہیں۔