مغوی چینی جوڑے کی مبینہ موجودگی ‘ مستونگ کے پہاڑی علاقے میں آپریشن ‘ 13دہشت گرد ہلاک
شیئر کریں
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے نتیجے میں کا لعدم تنظیم کے اہم کما نڈروں سمیت کم از کم 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ایک کو گرفتارکرلیاگیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پہاڑی علاقے کوہ ما ران میں 24مئی کو کوئٹہ سے اغواءہونے والے چینی جوڑے کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر بازیابی کے لیے سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا تو وہاں موجود دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 9اہم کمانڈروں سمیت 13سے زائددہشت گردوں کی ہلا کت کی اطلاع موصول ہوئی ہے،یہ علاقہ کا لعدم تنظیم کا ہیڈ کوارٹر بتا یا جاتا ہے جہاں سے وہ ملک بھر میں اپنا نیٹ ورک چلا رہے تھے، جبکہ انتہائی تربیت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے فوسز پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس میں 10سے زائد افسران و اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے ،زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا،جبکہ ای دہشت گرد نے اپنے آپ کو فورسز کے حوالے بھی کردیاہےترجمان حکومت بلوچستان انوار الحق کاکڑ نے آپرین کی تصدی کی ہے، تاہم انہوں نے تفصیا ت سے متعلق آگاہ نہی کی ۔