عمران خان ایک خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرہا ہے، آصف زر داری
ویب ڈیسک
منگل, ۵ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ عمران خان اس دفعہ ایک خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اس خط کے بارے میں نیثنل سکیورٹی کونسل کے ممبران یہ کہہ چکے ہیں کہ اس میں بیرونی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان ہر دن سکیورٹی کونسل کے عسکری ممبران کے بارے میں کہتا ہے کہ وہ میری طرف سے مطمئن ہوگئے تھے لہذا جو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سکیورٹی کے عسکری ممبران تھے وہ اس کی وضاحت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں ۔انہوںنے کہاکہ اب یہ معاملہ عمران خان یا متحدہ اپوزیشن کا نہیں ہے ، اب یہ معاملہ پاکستان کا ہے لہذا اس طرح کے حساس نوعیت کے معاملات میں تاخیر بھی ملک کیلئے نقصان دہ ہوتی ہے،نہ ہی یہ معاملہ تحریک عدم اعتماد کا رہا ہے ، یہ معاملہ اب ملکی سلامتی کا ہے۔