میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، پی ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ

بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، پی ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ

جرات ڈیسک
اتوار, ۹ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ بھارت نے ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی اجھ بیراج سے چھوڑا۔ جس کے بعد پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے راوی سے منسلک اضلاع ہنگامی صورتحال کیلئے الرٹ رہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ریسکیو، ریلیف آپریشن ٹیمیں مشینری کے ساتھ تیار رہیں، نشیبی علاقوں میں ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے۔واضح رہے کہ بھارت ہر سال پاکستانی دریاؤں میں بغیر اطلاع کے پانی چھوڑ دیتا ہے جس سے مقامی سطح پر سیلابی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے، گزشتہ سال بھارت نے ایک لاکھ 73 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں